چوہدری عباس احمد کو پرنسپل کا چارج سنبھالنے پرمبارک باد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن میں سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہا ئی سکول قلعہ میاں سنگھ چودھری عباس احمد کو بی پی ایس18 سے بی پی ایس 19 میں ترقی دے کر گورنمنٹ ہائی سکول راہوالی میں پرنسپل تعینات کردیا انہو ںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض انجام دہی کا آغاز کر دیا ۔ سی ای او ایجو کیشن آفس کے بجٹ ایند آکائونٹس آفیسر چودھری محمد اشفاق و دیگر افسران و اہلکاران نے چوہدری عباس احمد کو پرنسپل کے عہدہ کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔