ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولرز کی غفلت‘ پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آ گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آ گئے۔ واقعہ اتوار کی شام 5 بجکر 54 منٹ پر ایرانی ہوائی حدود میں پیش آیا۔ جس کے دوران ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے گئے۔ دوران پرواز پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر تھا‘ دوسرا ائر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔