ججز تقرری‘ پروموشنز: فرحت اﷲ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی: مریم نواز‘ بلاول بھٹو بھی حامی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نیٹ نیوز) پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو ججز تقرریوں، پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی۔ ٹوئٹر پر فرحت اللّٰہ بابر نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ "اگر آپ واقعی ملک میں طاقت میں توازن کو بحال کرنے کے لیے فکرمند ہیں تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں ورنہ بڑبڑانہ بند کریں۔ اس پیغام کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹویٹ بھی کیا۔ فرحت بابر کی تجویز کی مریم نواز اور بلاول بھٹو نے بھی حمایت کر دی۔