زرداری کی سالگرہ، تقریبات، کیک کاٹے گئے، آتشبازی
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے زیراہتمام گزشتہ روز کوچیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کی 67ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی اور ملک بھر میںکیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی تھے۔ کیک بھی کاٹا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نیلم جبار، صدر علماء مشائخ ونگ علامہ یوسف اعوان، پی ایس ایف پنجاب کے صدر موسی کھوکھر کے علاوہ سیکرٹری ایونٹس اینڈ ریکارڈ وسطی پنجاب احسن رضوی، سینئر وائس پریذیڈنٹ کامران وڑائچ، وائس پریذیڈنٹ حافظ عامر شہزاد، ذیشان شامی، صدر لاہور قمر خان سبط حسن، میاں سعود، عبدالرحمن اور پی ایس ایف و پیپلز پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے۔ تقریب میں شریک جیالوں اور پی ایس ایف کے کارکنوں نے جئے بھٹو، اک زرداری سب سے یاری کے نعرے بھی لگائے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی عزیز اکرم چن اور فیصل میر کی طرف سے مقامی ہوٹل میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گلبرگ، لبرٹی چوک میں آصف علی زرداری سے یکجہتی جشن اور سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چودھری اسلم گل نے کیا تھا۔ آتش بازی کے علاوہ آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر جیالوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔ پیپلز پارٹی کی تنظیموں، عہدیداروں اور کارکنوں کی طرف سے آصف علی زرداری کی آئین، قانون، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے اپنی سالگرہ دبئی میں اپنے نواسے، بیٹی اور داماد کے ساتھ منائی۔لبرٹی چوک میں آصف علی زرداری یکجہتی جشن میں سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی، شہزاد سعید، حافظ غلام محی الدین، عامر نصیر بٹ، سونیا خان، صداقت شیروانی، عاطف رفیق، عمر شریف بخاری، اشرف خان، زاہد ذوالفقار، آصف ناگرہ، امجد جٹ، میاں ایوب، یاسر بارا، سبط حسن، جنید ڈوگر، رانا اشعر نے شرکت کی ۔پارٹی رہنما وہاں گھوڑوں پر پہنچے۔ فضا میںکبوتر چھوڑے گئے۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج کا دن جیالوںکا ہے۔ آصف زرداری کی کردار کشی کے باوجود انہوں نے شفاف سیاست کی بنیاد رکھی۔ ملک کو پیپلز پارٹی نے آئین دیا تھا اسکی بھرپور حفاظت کریں گے۔ اسلم گل نے کہا بلاول بھٹو آج اپنی والدہ اور نانا کی طرح خارجہ امور کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ امجد جٹ، عاطف رفیق چودھری، آصف ناگرہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔