عمران خان نے بنی گالہ میں طلوع آفتاب کا منظر دیکھا، تصویر شیئر کی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلے کے روز بنی گالہ میں طلوع آفتاب کا منظر دیکھا اور انجوائے کیا۔ اس حوالے سے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں عمران خان کھڑے سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھ رہے ہیں۔