فضل الرحمن شاید کوئی خط لکھوانے پہنچے، حمزہ بھی گئے: مونس الٰہی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت اور جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، اس ملاقات کے حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اب نجانے کیا مطالبہ لئے چودھری شجاعت کے پاس گئے ہیں۔ شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے گئے ہوں، اب فائدہ نہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے عدالتی فیصلے پر مزید کہا ہے کہ حمزہ شہباز گئے، باجی سمیت انہیں کوئی نہ بچا سکا۔