• news

احتساب عدالت‘ شہباز‘ حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور سماعت 7 ستمبر تک ملتوی


لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 7 ستمبر کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ سلمان شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن