سینکڑوں مویشی لمپی سکن میں مبتلا ہو چکے :سیف اللہ جٹ
نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)شاہدرہ کالاخطائی روڈ پر واقع رتیاںخورشید میں لمپی سکن کے وار جاری سینکڑوں مویشیوں کی زندگیاں خطرے میں زمینداروںکا محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مناسب انتظامات نہ کرنے پر سخت احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ مقامی زمیندار سیف اللہ جٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے علاقے کے سینکڑوں مویشی جان لیوا بیماری لمپی سکن میں مبتلا ہو چکے جس کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے یہاں تک کہ مویشیوں کو بچانے اور اس بیماری سے محفوظ بنانے کے لئے ویکسین بھی بازار سے خرید رہے ہیں ہمارے جانور لمپی سکن کی بیماری کی وجہ سے لاغر اور کمزور ہوکر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے اعلی حکام نوٹس لیں اس سلسلہ میں مقامی لائیوسٹاک انچارج ڈاکٹر مریم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ہمارے پاس تمام تر سہولیات موجود ہیں جہاں ضرورت ہوتی ہے۔