• news

حضرت عمرؓ کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا ،چھٹی کا اعلان کیا جائے:دائود رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد دائود رضوی کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے،محرم الحرام سے ہمارے ہجری سال کا آغاز ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے اسلامی سال کے آخری دن اور شروع دن روزے رکھنے کی بڑی فضیلت بیان کی ہے لہذا 29 ذوالحجہ بروز جمع المبارک اور ہفتے کو خود بھی روزہ رکھنے کی کوشش کریں اور اپنے اہل و عیال و دوست احباب کو بھی اس سے آگاہ کریں۔تقریب میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام کو خلیف دوم حضرت عمر فاروق ؓکا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا جائے اور اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔؎

ای پیپر-دی نیشن