• news

ڈالر کی اونچی اڑان سیاسی بحران کا نتیجہ ہے: ذکر اللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا نتیجہ ہے۔ نااہل حکمران کرسی بچانے اور مفاد پرست اپوزیشن والے کرسی چھیننے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ڈالر آسمان سے باتیں کررہا ہے، اکانومی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، ملک دیوالیہ ہونے کو ہے جبکہ مہنگائی و بیروزگاری سے عام آدمی فاقے اور خودکشیاں کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی  اقتدار کی جنگ نے ملک کومعاشی طور پر دیوالیہ کردیا ہے۔ نانہاد جمہوریت پسند حکمران اور اپوزیشن قوم کو دلفریب نعروں اور دعوؤں سے بیوقوف بنارہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن