ہیپاٹائٹس مہلک بیماری، جگر کو متاثر کرتی ہے: طبی ماہرین
لاہور(نیوزرپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس (یرقان، کالا یرقان)ایک مہلک بیماری ہے جو جگر کو متاثر کرتی ہے، اس مرض کی عموماً پہلے پہل علامات ظاہر نہیں ہوتیں ۔ بعد ازاں جگر میں سوزش پیدا کرنے کے بعد چند ہی سالوں میں جگر سکڑ جاتا ہے اور اگر پھر بھی اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ کینسر کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔