• news

حکمران اتحاد کاپی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور 


اسلام آباد (نامہ نگار) حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے سے متعلق فیصلے پر وفاقی حکومت و حکمران اتحاد کو شدید تحفظات ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔ حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی حکمران اتحاد سے حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ حکمران اتحاد کے اہم رہنمائوں نے پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن