میری سیاست عہدوں کیلئے نہیں‘ حمزہ: گورنر کی ملاقات
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب اور سابق وزیرِاعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ متنازع فیصلے کے ذریعے ایک منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا۔ حمزہ شہباز نے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہا میری سیاست عہدوں کے لیے نہیں ہے، میں مخلوق خدا کی خدمت کے لیے سیاست کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے صوبے کے معاملات آئین و قانون اور قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق چلانے کا عزم کیا۔