عنایت اﷲ لک سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات کردیا گیا۔ ان کے پیشرو سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی پنجاب ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے بعد سیکرٹری اسمبلی کی پوسٹ خالی ہوگئی تھی۔ عنایت اللہ لک نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عنایت اللہ لک گریڈ 22 میں بطور سیکرٹری پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔