گوادر منصوبوں پر اہم اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گوادر کے ماہی گیروں، پسنی و گوادر بندرگاہ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ عمران حکومت کی غفلت کی بدولت غیر فعال ہوگئی، موجودہ حکومت گوادر پورٹ کو بحال کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کو گوادر پورٹ سٹی پلان سے ہم آہنگ کیا جائے۔