غلطی اور اس کی تصحیح دونوں لاڈلے کے حق میں کی گئیں: مریم نواز
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلطی اور اس کی تصحیح دونوں لاڈلے کے حق میں کی گئیں۔ (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اورغلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں۔ کیسے جواز پیش کریں گے اس کھلی ناانصافی کا۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل اور انصاف ہے۔