موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے: خرم منور منج
جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی خرم منور منج اور ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی احمد صابر نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر ہم پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں عدلیہ نے انصاف کا علم بلند کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں، ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے اور قوم دیکھ چکی ہے کہ کس طرح آئین کوروندھ کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی کوشش کی گئی اس سازش میں شامل تمام عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی آئین شکنی کی جرات نہ کر سکے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی عوامی امنگوں کی ترجمانی کی خاطر برسر پیکار ہیں مسلط شدہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ان کا اقتدار سے جلد رخصت ہونا طے ہے پاکستان میں انصاف کی حکمرانی کا سورج طلوع ہونے والا ہے قوم امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے ۔