قوم جلد عمران خان کو دوبارہ برسر اقتدار لائے گی: غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان میں عام انتخاب فوری کرانے کا مطالبہ کر کے موجودہ امپورٹڈ حکومت کی امیدوں اور اقتدار پر براجمان رہنے کے پلان پر پانی پھیر دیا ہے، پاکستانی قوم ووٹ کی پرچی سے جلد کرپٹ مافیا کو مسترد کر کے محب وطن لیڈر عمران خان کو دوبارہ برسر اقتدار لائے گی تحریک انصاف کا دور اقتدار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جس میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی حقیقی معنوں میں بنیاد رکھی گئی اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیاپوری قوم نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم جبکہ اقتدار پر قابض چند افراد نے دھمکیاںدی ہیں جو کسی صورت بھی بہتر عمل نہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے حاجی غلام رسول ورک کے مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پرلیاقت علی بھولاگجر، تنویر احسن ،خرم ریاض کاہلوں،شعیب مرتضیٰ سمیت دیگربھی موجودتھے۔