عدالتی فیصلے نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا:مدثر مصطفی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اقتدار میں آنے کا مقصد آئندہ انتخابات میں دھاندلی کرنا ہے جس کیلئے انہوں نے ای وی ایم مشین اور اوور سیز پاکستانی کے ووٹ کو ختم کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ الیکشن ای وی ایم مشین اور اوور سیز ووٹ کے مطابق ہوں تاکہ جعلی ووٹ اور دھاندلی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔ 3 ماہ میں پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا۔