• news

پی ٹی آئی کی ملک دشمن سیاست بے نقاب ہوچکی:طارق ڈوگر

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ایک ہی طرح کے دو کیسز کا فیصلہ الگ الگ آنا وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے آنے والے عدالتی فیصلے کو متنازعہ بنا رہا ہے ، بعض غیر سیاسی عناصر کا بس چلے تو انتخابی عمل کے بغیر ہی عمران خان کو وزیر اعظم بنادیں، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک ہوچکا ہے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب لگانا آئین وقانون کے منافی ہے اس من پسند فیصلے سے نیا آئینی بحران پیدا ہوگا ہم جمہوری اصولوں کی پاسداری کی خاطر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن