عمران خان نے پھر یوٹرن لے کرپنجاب کو تختہ مشق بنادیا: ندیم صابر چوہدری
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری ، جنرل سیکرٹری جبران لطیف قریشی ، سینیئر نائب صدر اللہ لوک انصاری، نائب صدورشاہد اقبال انصاری، شاہد بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظفر اقبا ل چوہان اور محمود سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لے کرپنجاب کو تختہ مشق بنادیا اور176 ارکان اسمبلی ہونے کے باجود چند ارکان والے اتحادی کے حکومت حوالے کردی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کے متعلق کچھ سال قبل کیا کہا تھا لیکن پہلے کی طرح اپنا بیان بدلتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے اپنی پارٹی تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا اور ڈپٹی سپیکر کی آئینی و قانونی رولنگ کے بعد عدالت میں درخواستیں دے کر آئینی حکومت کو ختم کروایا عمران خان کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب پہلے کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کا ہے، بہت جلد اس صوبہ میں دوبارہ حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریگی۔