عدلیہ کی تضحیک سے پی ڈی ایم نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا : اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جراتمندانہ تاریخی فیصلہ انصاف،قانون،جمہوریت کی فتح اور ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے،آزاد عدلیہ کے فیصلوں کو نشانہ بنا کر حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا،ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم ریاست سے بغاوت کے مترادف ہے،مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر عدلیہ کی تضحیک کرکے پی ڈی ایم نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے،عدل و انصاف پر مبنی فیصلہ دینے پر پوری قوم عدالت عالیہ کے معزز جج صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،عدلیہ کا دھمکیوں سے مرعوب نہ ہونا روشن مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستان کو آگر حقیقی معنوں میں آگے لے کر جانا ہے تو آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا،ن لیگ کا عدلیہ کو نشانہ بنانا ملک دشمنی ہے۔