• news

پرویز الٰہی صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے:طارق ہرل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری طارق ہرل  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں استحکام لائے گا‘ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر چوہدری پرویز الٰہی کو انصاف فراہم کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو فوری منصب چھوڑنے کاحکم دینا خوش آئند ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے اوراپنے فیصلے میرٹ پر کرتی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  عدلیہ کوبلیک میل کر کے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتے تھے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔اس موقع پر چوہدری ممتاز احمد گل نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) دونوں پارٹیزمل کر پنجاب میں بہتر گورننس کے لیے کام کریں گی اور پہلے دور کی طرح چوہدری پرویز الٰہی صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے اور پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کے پروجیکٹ پر کام کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری صغیر احمد وڑائچ، چوہدری حماد تنویر وڑائچ ناظم اے ٹی آئی تحصیل صدر گوجرانوالہ و دیگر شرکاء نے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن