• news

ہماری منزل اسلام آباد نہیں ملک میں اسلام کا نفاذ ہے :اکرام حسین

شیخو پورہ(نامہ نگارخصوصی ) انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے اندر جاری رسہ کشی سے ملک وقوم کا نقصان ہورہا ہے ان حالات میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کردارادا کرنیکی ضرورت ہے سماجی ، مذہبی جماعتوں کو سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننے کی بجائے خود عوام میں کردارادا کرنے کیلئے میدان عمل میںآئے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق ناظم الحاج ملک محمدبوٹا ڈوگر کی اقامت گاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیاانہوں نے کہاکہ ہماری منزل اسلام آباد نہیں بلکہ ملک میں اسلام کا نفاذ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن