پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے صوبہ کے مسائل کا خاتمہ ہوگا:چوہدری ضرغام احمد
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) چوہدری پرویز الہٰی کا سابق دور آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے ان کے منصوبوں کے ثمرات سے پنجاب کی عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں ان کا ایک فلاحی کام ریسکیو 1122 جس کی مثال نہیں ملتی اب پھر ان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے صوبہ کے مسائل کا خاتمہ ہوگا چوہدری پرویزالہٰی کی پاکستان کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری ضرغام احمد گورائیہ نے چوہدری صہیب احمد گورائیہ کے ہمراہ گفتگو کرتے کیا ۔