امن کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے:احمر نائیک
ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی)تمام مذاہب ومسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں امن کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرننکانہ احمر نائیک نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ اس موقع پرسماجی کارکن حمید رحمانی سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبروں کے علاو ہ دیگر مذہبی علماء بھی موجود تھے۔