حکومت قوم کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے : خالد جاوید
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ عمران حکومت جو مسائل چھوڑ گئی تھی انکا خاتمہ مرحلہ وار یقینی بنایا جارہا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ جلد تمام بحرانوں پر قابو پایا جائے اور مہنگائی کا خاتمہ کرنے سمیت روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں تاکہ عوام کو خوشحالی سے سرفراز کیا جاسکے، حکومت قوم کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اورعوامی خدمت کے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے عوام بھرپور مستفید ہورہے ہیں، ملک کی بھاگ دوڑ باصلاحیت ہاتھوں میں ہے ۔