افغان حکومت خواتین سے ملازمت کا حق چھین رہی‘ بچیا ں تعلیم سے محروم: ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکومت میں عورتوں کے ساتھ مار پیٹ اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ تعلیم اور ملازمتوں کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے طالبان حکومت خواتین کو ملازمتوں اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والی حقوق نسواں کی علمبردار خواتین کو ڈرایا دھمکایا اور پابند سلاسل کیا جا رہا ہے اور انہیں اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے۔