وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے: عمر سرفراز چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ ،غلام محی الدین دیوان ،ملک امانت علی ،رانا محمد تنویراورکنور عمران سعید نے شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ قائم کئے شہباز شریف اور ان کے حواری پنجاب سے حکومت کے خاتمے کے بعد ذہنی پستی کا شکار ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم اصل حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے ۔ نواز شریف بہت بڑے رنگ باز بن چکے ہیں۔اعلی عدلیہ کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیںجو قابل مذمت ہے۔شہباز شریف جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ،عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔شہباز شریف ٹولہ عوام میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے اقتدار سے چپکنے کے بجائے فوری مستعفی ہوں۔ ملک کے تمام بحرانوں کا واحد حل نئے انتخابات ہیں ۔شہباز شریف اور اور زرداری ٹولے نے ملک دشمنی کی تمام حدیں کراس کر لی زرداری اور نوازشریف ٹولہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔عوام عمران خان کے ساتھ ہیں عمران خان نے اس قوم میں شعور بیدار کیا سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو حق اور سچ کی فتح نصیب ہوئی ۔پنجاب کے عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے اور انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔