ٹی ٹونٹی کرکٹ پر آئی پی ایل کا غلبہ خطرناک ہے:ایڈم گلکرسٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے بھارتی لیگ کی اجارہ داری کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔انہوںنے انڈین پریمیئر لیگ کے عالمی سطح پر پھیلتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دولت سے بھرپور لیگ کی ٹی ٹوئٹی فرنچائز کرکٹ پر اجارہ داری کی کوششیں خطرناک ہوتی جارہی ہیں۔ یہ ڈیوڈ وارنر کا استحقاق ہے کہ اس نے مارکیٹ ویلیو کو حاصل کرنے کیلئے ہر وہ کام کیا جس کی اسے ضرورت ہے، مگر یہ آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے چیلنجنگ ہوگا۔