• news

صاحب اسراء عالمی مقابلوں میں  میڈل لاسکتی ہیں : اسد اللہ فیض 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض سے اتھلیٹ صاحب اسراء نے پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں اتھلیٹکس کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد اللہ فیض نے کہا کہ صاحب اسراء باصلاحیت اتھلیٹ ہیں،ان میں صلاحیت ہے کہ وہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کیلئے میڈل جیت سکتی ہیں،اسراء کو ٹریننگ میں درپیش مسائل کو حل کر دیئے ہیں،پنجاب سٹیڈیم میں ٹریننگ، نیوٹریشن و دیگر سہولیات کا انتظام کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن