ایشیا کپ یو اے ای منتقل،ایشین کرکٹ کونسل کاباضابطہ اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کا اعلان کر دیا ہے۔صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کیساتھ کھڑے ہیں۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے یو اے ای کے وینیو کا اعلان ہونے پر خوش ہیں ،ہمارے پاس اچھا انفرا سٹرکچر ہے ،ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کیلئے منتظر ہیں۔ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس رہیگی۔ایونٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی بنیاد پر27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائیگا ۔صدراے سی سی جے شاہ نے کہا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں سپورٹ جاری رکھیں گے ۔سری لنکا میں ایونٹ کرانے کی بہت کوشش کی ۔مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا وینیو یو اے ای لیکن میزبان سری لنکا ہو گا ۔