• news

آئی سی سی رینکنگ بابراعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر موجود

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی،بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز پر موجود ہیں۔بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کے بعد تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز پر آنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں۔ ٹیسٹ  بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مارنس لابوشین دوسرے نمبر پر، بابر اعظم  ایک درجے بہتری کیساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔عبداللہ شفیق ٹیسٹ میں 23 درجے ترقی کے بعد اب  16 نمبر پر آگئے ہیں۔بائولرز  میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے بیٹرز میں  بابر اعظم کا پہلا اور امام الحق کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔بائولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بیٹرزکی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی اور محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن ہے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بائولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی، انگلینڈ کے عادل رشید کی دوسری جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن