شیخوپورہ: بوگس ادائیگیاں‘ فرح گوگی‘ سابق ایکسین‘ اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن سرکل شیخوپورہ میں بوگس ادائیگیوں کیس میں فرح خاں گوگی اور سابق ایکسین محکمہ لوکل گورنمنٹ جبکہ فرخ خاں گوگی اور ایس ڈی او بیرون ممالک ہونے کی بناء پر پیش نہ ہو سکے جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اوورسیئر طارق شہزاد، عدنان واہگہ، ناصر سرائ، رائے اورنگزیب سمیت دیگر نے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کیا جبکہ آئندہ تاریخ پیشی پر ان ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروںکو بھی طلب کیا جائے گا۔ سرکل انچارج عبداللہ یوسف پاشا کو شہری یاسر خان کی طرف سے دی جانیوالی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فرح خاں گوگی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے شیخوپورہ کے نواحی گائوں موضع گھنگ کو ماڈل ویلج بنانے کیلئے کروڑوں روپے کا ترقیاتی فنڈ منظور کروایا اور فرح گوگی نے سابق ایکسین لوکل گورنمنٹ میاں مدثرسے ساز باز ہوکر معمولی نوعیت کے کام کروائے اور باقی کام صرف دفتری فائل تک محدود ہوکر رہ گئے اور کروڑوں روپے کے بوگس بل بنا کر ادائیگیاں کر دی گئیں۔
فرح گوگی