• news

صدارتی ریفرنس پر فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست اعتراض کیساتھ واپس 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز کی نظرثانی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے اعتراض میں کہا گیا کہ وہ  آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، آرٹیکل 63 اے کی تشریخ کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا، صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے،  آئین کے کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان ہوتا ہے۔
ناقابل سماعت

ای پیپر-دی نیشن