سپیکر نے شیریں مزاری فرخ حبیب سمیت 11پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران کے استعفے قبول کر لیے۔ استعفوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوے منظور کیے۔ نوٹیفکیشن الیکشن کمشن کو بھجوا دیئے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے علی محمد خان این اے 22، فضل محمد خان این اے24، شوکت علی این اے 31، فخر زمان خان این اے 45، فرخ حبیب این اے 108، اعجاز احمد شاہ این اے 118، جمیل احمد خان این اے 237، محمد اکرم چیمہ این اے 239، عبدالشکور شاد این اے 246، ڈاکٹر مہر النساء شیریں مزاری، مختص نشست، شاندانہ گلزار خان مختص نشست کے استعفے قبول کیے۔ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔
استعفے منظور