فلاحی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے نگرانی خود کروںگا وزیراعلیٰ
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ویڈیو لنک ملاقات کی۔ ملاقات مےں باہمی دلچسپی‘ سیاسی و انتظامی امور اور عوام کی فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کےا گےا۔ جبکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بلاتاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ درےں اثناء عمران خان کی زےر صدارت وےڈےو لنک اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شاہ محمود قرےشی، فرخ حبےب، ڈاکٹر ثانےہ نشتر، ہاشم جواں بخت، زےن قرےشی اور دےگر حکام لاہور سے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے۔ جبکہ فواد چوہدری، ڈاکٹر شہباز گل، اسد عمر اور دےگر نے وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرکت کی۔ اجلاس مےں پنجاب کے عوام کو رےلےف دےنے کےلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کے دوبارہ اجراءکا فےصلہ کےا گےا۔ عمران خان نے پنجاب مےں ”احساس راشن پروگرام“ شروع کرنے کی منظوری دی۔ عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے عوام مہنگائی کی چکی مےں پس کر رہ گئے ہےں۔ تےن ماہ مےں معےشت کی جو بربادی ہوئی ہے اس سے ہر شہری پرےشان ہے۔ عوام کو رےلےف دےنے کےلئے جو کچھ انسانی بس مےں ہو وہ اقدام فوری اٹھاےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رےور راوی اربن ڈوےلپمنٹ پراجےکٹ اور سےنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبوں پر بھی تےزی سے کام کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے کہا فلاح عامہ کے منصوبوں کو کم سے کم وقت مےں شروع کرےںگے۔ مےں خود ان منصوبوں پر پےش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔ منصوبوں کی مانےٹرنگ کے لئے موثر نظام تشکےل دےںگے۔ پنجاب مےں احساس راشن پروگرام کے اجراءکےلئے ڈاکٹر ثانےہ نشتر کو ذمہ داری دی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی سے عثمان بزدار‘ اسد قیصر نے ملاقات کی۔ ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں پرویز الٰہی نے ڈیرہ غازی خان میں گجوجی پل کے نزدیک تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔قبل ازیں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پرویزالٰہی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے ملاقات کی اور دعائے خیر کرائی۔
پرویزالٰہی