خراب موسم کے باعث عمران خان کا دورہ لاہور مﺅخر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مو¿خر ہو گیا۔ شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کے باعث مو¿خر ہو گیا ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کا دورہ مو¿خر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ائیر پورٹ پہنچ گئے تھے لیکن موسم خراب تھا، جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔
عمران دورہ مو¿خر