• news

ایئر چیف نے 101 افسروں کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک، ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق اور پاک فضائیہ کے 40 دیگر افسران کو ستار امتیاز (ملٹری) جبکہ 36 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے25  جونیئر کمیشنڈ افسران کو بھی تمغہ خدمت ملٹری (درجہ اول) عطا کیا گیا۔ یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلی کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلی حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔ 
فوجی اعزازات

ای پیپر-دی نیشن