• news

امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے: رقیہ رمضان

لاہور (  لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے، امپورٹڈحکومت کے دن گنے جاچکے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کردیاہے،بدعنوانی کے خلاف یلغار کی علامت بننے والے عمران خان کی فتح نے مسلم لیگ (ن)اورپیپلزپارٹی کے عشروں پر محیط بارباراقتدار پرگرفت کاخاتمہ کردیاہے، مسلط شدہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن