پرویز الہیٰ مشاورت سے پنجاب کو چلائیں گے: سلوت سلیمان سکندر
لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما سلوت سلیمان سکندر تارڑ نے کہاہے کہ چوہدری پرویز الٰہی عوامی امنگوں کی ترجمانی کی خاطر برسر پیکار ہیں، پرویز الٰہی منجھے ہوئے اور زیرک سیاستدان ہیں وہ مشاورت سے صوبے کو چلائیںگے،کرپٹ ایسوسی ایشن کے تمام تر حربوں کے باوجود دبائو میں نہ آنے پر قوم اعلی عدلیہ کو سلام پیش کرتی ہے، حمزہ شہباز اب ساری زندگی جعلی وزیر اعلی کا طوق گلے میں پہن کر پھریں گے۔