• news

فرانسیسی گوستف میکیون نے ٹی 20 کے مزید 2 عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فرانس کے اوپنر گستف میکیون نے ٹی ٹونٹی کے مزید 2 ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔ لگاتار 2 سنچریوں کا ریکارڈ بنا یا ۔میکیون کیریئر کی پہلی 3 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ ریکارڈز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے یورپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچز میں بنائے۔  ناروے کیخلاف میچ میں 53گیندوں پر 101رنز بنائے ۔ دو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مسلسل دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے ابتدائی تین میچوں میں 286رنز بناکر زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے ۔قبل ازیں گزشتہ سال پرتگال کے اظہر عدنانی نے تین میچوں میں 227رنز بنائے تھے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن