پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نیشنل مینز سیونز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نیشنل مینز سیونز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ ٹیم جنوبی افریقن سیوینز کوچ سائنوگنٹو کی زیرقیادت جکارتہ انڈونشیا میں ہونیوالے سیونز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید کے مطابق جس طرح ٹیم نے 15 سائیڈ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے امید ہے کہ ٹیم سیونز ٹورنامنٹ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ سیونز رگبی کے ایکسپرٹ کوچ جنوبی افریقہ سے دو ہفتے قبل لاہور پہنچے اورٹیم کو جوائن کیا۔