• news

کامن ویلتھ گیمز ‘پاکستانی کھلاڑی آج سے ان ایکشن ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز میں آج سے پاکستان کے کھلاڑی 6 مختلف کھیلوں بیڈمنٹن، باکسنگ،کرکٹ،جمناسٹک، سکواش اور سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔جمناسٹک کوالیفائنگ راؤنڈ میں  محمد افضل  دن ایک بجے‘سوئمنگ میں جہاں آرا،بسمہ خان، حسیب طارق اور مشال ایوب 3 بج کر 5 منٹ پر جہاں آرا 200 میٹر فری سٹائل کی ہیٹ میں مقابلہ کریں گی۔ 3 بج کر 25منٹ پر حسیب طارق 50 میٹر بٹر فلائی کی ہیٹ میں حصہ لیں گے۔باکسنگ میں سلیمان بلوچ  بھارت کے شیوا ٹھاپا سے ساڑھے چار بجے راؤنڈ آف32 کی پہلی باؤٹ کھیلیں گے۔ویمنز کرکٹ ٹیم رات دس بجے بارباڈوس کے مد مقابل ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن