• news

کامن ویلتھ گیمز:استقبالیہ تقریب‘پاکستان دیگر ممالک کے کھلاڑی ‘آفیشلز شریک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ استقبالیہ تقریب شیکلٹن زون ولیج برمنگھم میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور ویلز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کی۔تقریب میں کالجز کے طلباء و طالبات نے روایتی اور ثقافتی رقص پیش کئے۔کامن ویلتھ گیمزکی ولیج میئر ہَیانا انگلینڈ نے ٹیموں کو خوش آمدید کہا اورامید ظاہر کی کہ گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے ایونٹ میں شریک ٹیمیں لطف اندوزہوں گی۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور ویلز کے قومی ترانے بجائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن