• news

عدالتی فیصلہ سے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی:کنور عمران

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)شیخوپورہ میں گذشتہ رات تحریک انصاف نے اظہار تشکر منایا کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جناح پارک چوک میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر کنور عمران سعید ،رکن پنجاب اسمبلی خرم شہزاد ورک ، افضال حیدر، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ، طیاب راشد سندھو،حاجی غلام نبی ورک،سابق صدر بار رانا زاہدمحمود خاں، کاشف معراج گجر،عاشر عظیم یزدانی ،محمدشفیق چودھری ،حافظ مدثر مصطفی، جعفر حسین دبئی والے،خرم ریاض کاہلوں،حماد سعیدترین خاںودیگر نے کی اس موقع پر خطاب کرتے کنور عمران سعید اور خرم شہزاد ورک ایم پی اے نے کہاکہ عدالتی فیصلہ سے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی اب سیاست کو تجارت سے پاک کرنیوالوں سے نجات حاصل کرنے کو وقت آگیا ہے عدلیہ نے حکمران اتحاد کی دھمکیوں کے باوجود جس جراتمندی سے فیصلہ دیا ہے وہ عدلیہ کی تاریخ کا روشن باب بن گیا ہے حکمران اتحاد قومی ادارو ں کو سیاست میںگھسیٹ کر انہیں بے توقیر کرنیکی کوششیں کررہے ہیںجس سے انکے منفی عزائم عوام میںبے نقاب ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن