حکومت عوامی فلاح کی خاطر دن رات کوشاں ہے: سجاد حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے کنوینئر و امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ پاکستانی کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر جمہوری اقدار کے فروغ اور انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر بھرپور آواز بلند کی ، قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو جمہوریت کی مضبوطی کا جو سبق دیا پارٹی اسے آگے بڑھا رہی ہے اور موجودہ حکومت بھی عوامی فلاح و بہبود کی خاطر دن رات کوشاں ہے،آئندہ عام انتخابات میں اپنی مثالی عوام دوستی کے بلبوتے ن لیگ کلین سویپ کرے گی، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اوراس کے عوام ہیں پاکستان پرآشوب دور سے گزرچکا اب خوشحالی و ترقی ملک و قوم کا مقد ر بنے گی، پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی نواز لیگ کی قیادت کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی صورت جمہوریت کی پٹڑی سے اترنے نہیں دیا جائے گا ۔