• news

چودھری پرویز الٰہی نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی :افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئرونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عدالتی فیصلہ نے واضح کر دیا ہے کہ سازش، جھوٹ، چالاکی کی عمر زیادہ نہیں ہوتی،( ن) لیگ کا کھیل ختم ہو گیا ہے، چودھری پرویز الٰہی کی سیاست خدمت اور ترقی کی سیاست ہے، اتحادی جماعت سے مل کر عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے ، الیکشن کے آتے آتے ن لیگ مزید سر پرائزز کی تیاری کرے، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئینی بحران ٹل گیا ہے، (ن) لیگ میں کتنا سیاسی دم خم باقی ہے اس کا نظارہ قوم نے 17 جولائی اور پھر 26 جولائی کو کر لیاہے ، (ن) لیگ اپنی آئین شکنی کی وجہ سے اس وقت ناپسندیدہ ترین جماعت بن چکی ہے، آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کا کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا، پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا دور اب دوبارہ شروع ہوگا عمران خان کے ترقیاتی منشور پر عملدر آمد پنجاب کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن