• news

 ضمنی کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں اکتوبر میں نئے الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی لال حویلی سے جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں ڈالر 250 کا بجلی اور ایل پی جی میں دس فیصد روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے نہ یہ عوام میں جانے کے قابلِ، نہ فرار ہونے، نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں انہوں نے کہا کہ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشہ بن گئی ہے بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے ان ہی دنوں میں یورپ میں چار حکومتیں ہوگئی ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک کاگورنر لگا نہیں سکتے 30 لگڑری اشیاء پر پابندی ختم، ایس اینڈ پی کا کریڈٹ منفی، آئی ایم ایف نے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا ق لیگ کا نیا صدر اپنے اپنے دو وزراء  کو واپس بلائے گا بی اے پی والوں نے بستر باندھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ چھ ہزارمیگا واٹ بجلی کا شارٹ فال اور چھ ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن