الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کے 11ارکان قومی اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دیں
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے 11 ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم، شاندانہ گلزار‘ عبدالشکور اور شیریں مزاری کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکن کو سپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گیارہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے الیکشن کمشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔
ڈی نوٹیفائی